دبئی(رم نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متنازع بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے اور یہ رویہ کھیل کی روح کو مجروح کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر جنگ فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکستوں سے بھری پڑی ہے، اور کسی کرکٹ میچ کا نتیجہ اس حقیقت کو نہیں بدل سکتا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر ٹرافی واپس منگوا لی گئی۔