وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی کارکردگی پر بریفنگ

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات جاری ہے، جس میں ملکی معاشی صورتحال، مالیاتی اہداف اور ٹیکس محاصل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ملاقات میں سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام شریک ہیں۔ مذاکرات آئی ایم ایف کے ساتھ جاری دوسرے ششماہی جائزے کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفد کو کیپیسٹی چارجز میں کمی، ٹیکس ریونیو میں ممکنہ کمی اور اس کے حل سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومتوں سے بھی آئی ایم ایف کی ملاقات طے ہے، جہاں بجٹ سرپلس اور زرعی آمدنی پر ٹیکس جیسے امور زیر غور آئیں گے۔