کابل (رم نیوز)افغانستان میں بڑے پیمانے پر کمیونیکیشن سروسز اچانک معطل ہوگئیں، جس کے بعد ملک بھر میں رابطے معمول کے مقابلے میں صرف 14 فیصد رہ گئے ہیں۔انٹرنیٹ گورننس کی عالمی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق یہ صورتحال کسی بڑے تکنیکی مسئلے کی بجائے "جان بوجھ کر خدمات معطل کرنے" سے مطابقت رکھتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں ان کا دفتر بھی شام 6 بج کر 15 منٹ (پاکستانی وقت 6:45) پر رابطے سے محروم ہوگیا، جس میں موبائل فون سروس بھی شامل تھی۔