سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس پہلی بار 165,115 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 163,847 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔