اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر، اردن، یو اے ای اور انڈونیشیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کی بھرپور حمایت کر دی ہے۔مشترکہ اعلامیے میں منصوبے کو سراہتے ہوئے غزہ کی تعمیرِ نو، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی روک تھام، جنگ بندی، اور دو ریاستی حل پر زور دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مسلم ممالک نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور دیگر فریقین کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دے کر خطے میں امن و استحکام لایا جا سکے۔