نیویارک(رم نیوز)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کے لیے نادر موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی قابلِ عمل راستہ ہے اور اسرائیل کے ای ون بستی منصوبے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے اسرائیلی بستیوں کو غیرقانونی قرار دینے اور ان کی توسیع پر پابندی کی فوری قرارداد منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔