یروشلم (رم نیوز)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس صدر ٹرمپ کے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کو تسلیم نہ کرے تو "اسرائیل اپنا کام مکمل کرے گا"۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ منصوبہ اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنائے گا اور وہ کسی فلسطینی ریاست کو قبول نہیں کریں گے۔حماس نے منصوبے کا خیرمقدم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی حکمرانی میں کسی غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کرے گی، منصوبہ موصول ہونے پر ہی موقف طے کریں گے، اور ٹونی بلیئر کو اپنی قوم کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ حماس نے مزید کہا کہ مزاحمتی ہتھیار عوام کے دفاع سے جڑے ہیں اور ریاست بننے پر وہ ریاست کا حصہ بن جائیں گے۔
اگر حماس صدر ٹرمپ کے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کو تسلیم نہ کرے تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرے گا:نیتن یاہو
