کوئٹہ (رم نیوز)کوئٹہ کے مشرقی علاقے میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ ہلاکتوں کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔
کوئٹہ میں دھماکہ اور فائرنگ، متعدد افراد زخمی
