واشنگٹن (رم نیوز)امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب سمیت 18 ارکان کانگریس نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا پر پہلے ہی تین بار حملے ہو چکے ہیں، مزید کسی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ راشدہ طلیب نے کہا کہ غزہ کے عوام بھوک اور موت کے دہانے پر ہیں، اور اس امدادی مشن کو تحفظ دینا امریکا کی ذمہ داری ہے۔