میلبورن / بے اوول(رم نیوز)آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل ہاتھ پر چوٹ لگنے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انہیں فریکچر ہوا ہے، اور ان کی جگہ جوش فلپ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ کل ماؤنٹ مونگانوئی میں ہوگا۔ادھر نیوزی لینڈ کے راچن راویندرا بھی پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے۔ باؤنڈری پر کیچ پکڑتے ہوئے وہ ہورڈنگ سے ٹکرا گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راچن نے ابتدائی کنکشن ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔