پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد اضافہ

اسلام آباد (رم نیوز)حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2025 سے ہوگیا ہے۔