منیلا (رم نیوز)فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کے دوران ایک سپورٹس کمپلیکس گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
زلزلہ بوگو شہر کے قریب رات 10 بجے آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے عمارتیں زمین بوس، پل اور سڑکیں متاثر ہوئیں، جبکہ سیبو شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہے، متاثرہ علاقوں میں ضروری امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔