کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ 1,66,407 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز انڈیکس میں 1,645 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مارکیٹ 1,65,493 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔