اسلام آباد (رم نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں 23 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں، تاہم پری ونٹر بارشوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز کے مطابق موسم کے پیٹرن میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، جس کے باعث سردیوں کے آغاز میں بارشیں کم اور اختتام پر زیادہ ہو سکتی ہیں۔ اسی طرح، برفباری بھی معمول سے کم رہنے کا خدشہ ہے، جو آئندہ مون سون کی شدت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسے موسمیاتی تبدیلیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رجحانات مستقبل میں بھی بارشوں اور برفباری کے نظام کو متاثر کر سکتے ہیں۔