اسلام آباد (رم نیوز) ایف بی آر نے مالی سال 2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ مختلف سٹیک ہولڈرز کی درخواستوں پر کیا، اور یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کیا گیا ہے۔
تاریخ میں توسیع کا فیصلہ تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی درخواستوں پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ستمبر میں 138 ارب روپے کے عبوری ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا، جبکہ ماہانہ ہدف 1368 ارب روپے مقرر تھا۔ حتمی اعداد و شمار کے بعد شارٹ فال میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔