امریکہ میں ایک بار پھر شٹ ڈاؤن کا خدشہ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا خدشہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے کیونکہ حکومتی فنڈنگ کا بل امریکی سینیٹ سے منظور نہ ہو سکا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل کو ڈیموکریٹس کی مخالفت کا سامنا ہے، جس کے باعث فنڈنگ کے سلسلے میں تعطل پیدا ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن 35 دن جاری رہا تھا، جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پیش آیا۔