کراچی (رم نیوز)کراچی میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، آج صبح 9 بج کر 34 منٹ پر کراچی میں زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق کچھ بھی نہیں بتایاجاسکتا۔محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔