کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کل (2 اکتوبر) ہوں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جب کہ انتخابی مواد آج متعلقہ یونین کونسلز کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
ضمنی انتخابات سوراب، انجیرا، مہرآباد، شیرانی، کیچ، ژوب سمیت مختلف یونین اور میونسپل کمیٹیوں میں ہوں گے۔شفاف انتخابات کے لیے اے سی، اے ڈی سی اور ڈی ای اوز کو ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسران مقرر کیا گیا ہے، جنہیں یکم اور 2 اکتوبر کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔
الیکشن کمشنر نے تمام اداروں کو ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔