پشاور (رم نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کے مہنگائی پر قابو پانے کے دعوؤں کی کھلی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ "رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرایا گیا"، جس سے اشیائے خورونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہو جائے گی اور مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے اور ڈیزل میں 4 روپے 4 پیسے اضافہ کیا تھا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔