نیویارک (رم نیوز)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔اقلیتوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمان دہائیوں سے بے دخلی اور حقوق کی محرومی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میانمار کی ریاست رخائن میں حالیہ پرتشدد کارروائیوں سے صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور ہزاروں افراد کو ایک بار پھر ہجرت پر مجبور ہونا پڑا ہے۔عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اظہارِ یکجہتی کو عملی اقدامات میں بدلے تاکہ انسانی بحران پر قابو پایا جا سکے۔