کراچی (رم نیوز)ایمریٹس ایئر کی پرواز EK606 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل جی پی ایس سگنلز میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔طیارہ اس وقت 3 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا، جب کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ اے ٹی سی نے فوری رہنمائی فراہم کرتے ہوئے لینڈنگ میں مدد کی۔ایمریٹس کا مسافر طیارہ بحفاظت رن وے 25 ایل پر اتر گیا۔ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔