گلگت بلتستان کے انتخابات شفاف ہونے چاہئیں: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (رم نیوز)سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔'نجی ٹی وی ' سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مشکوک الیکشن ملک کے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں۔عباسی نے واضح کیا کہ اس بار ان کی جماعت گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ احسن اقبال سے ویلی روڈ کی تعمیر پر فوری کام شروع کرنے کی بات کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے استور کو "دنیا کا خوبصورت ترین ضلع" بھی قرار دیا۔