اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان نے غزہ کی جانب امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "بزدلانہ اقدام" قرار دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ فلوٹیلا میں 44 ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی فوج نے یرغمال بنا لیا۔ انہوں نے زیر حراست افراد کی فوری رہائی اور ان کی سلامتی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کارکنوں کا واحد "جرم" مظلوم فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بربریت ختم ہونی چاہیے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد ضرور متاثرین تک پہنچنی چاہیے