لاہور(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے 7 اکتوبر تک بارشیں متوقع ہیں، جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں 5 سے 7 اکتوبر کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے بالائی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔