کابینہ میں ردوبدل عمران خان کے وژن کے تحت کیا گیا: بیرسٹر سیف

پشاور(رم نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں حالیہ ردوبدل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے اور حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عمران خان کی جانب سے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت ملی تھی، اور کابینہ میں تبدیلی کا اختیار بھی دیا گیا تھا۔

بیرسٹر سیف نے کابینہ میں تبدیلی کو ایک جمہوری اور مثبت عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ٹیم تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ عوام کو مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا، جس میں متعدد وزراء اور معاونین کے قلمدان تبدیل کیے گئے۔