مظفرآباد(رم نیوز)آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات میں زخمی پولیس اہلکاروں کے بیانات سامنے آ گئے ہیں۔زخمی اہلکاروں کے مطابق مظاہرین نے نہ صرف انہیں یرغمال بنایا بلکہ وردیاں پھاڑیں، ڈنڈوں، پتھروں اور کیل لگے ڈنڈوں سے حملے کیے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پہاڑوں پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔
ایک اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ایس پی سمیت کئی افسران زخمی ہوئے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ وہ پُرامن احتجاج کے خلاف نہیں، تاہم کچھ شرپسند عناصر نے پرتشدد رویہ اختیار کیا اور مذاکرات کی پیشکش کے باوجود بات چیت سے انکار کیا۔