بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان، کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان

کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ کا یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرتے ہوئے شمال مغربی سمت بڑھ سکتا ہے۔

سمندری ہواؤں کی رفتار 50 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کراچی نے اس سلسلے میں چوتھا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔