لاہور میں الیکٹرک بسوں کا نیا فلیٹ، کل افتتاح ہوگا

لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 40 نئی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب 3 اکتوبر کو کریں گی۔ اس اضافے کے بعد شہر میں الیکٹرک بسوں کی مجموعی تعداد 67 ہو جائے گی۔

جدید سہولیات سے آراستہ ان بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس، خصوصی افراد کے لیے ریمپ، خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور سیکیورٹی کیمرے نصب ہیں۔بسوں میں روزانہ تقریباً 43 ہزار مسافر سفر کریں گے، جبکہ کرایہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کے ذریعے ممکن ہوگی۔ مسافر ایک ایپ کے ذریعے بسوں کی ٹریکنگ بھی کر سکیں گے۔

پروجیکٹ کے تحت بس روٹس کو ازسرنو تشکیل دیا جائے گا تاکہ شہر بھر میں الیکٹرک بسوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکے۔