سرکاری تعلیمی نظام کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانے کا عزم ہے: مریم نواز

لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج تک کسی ایک سفارشی کو بھی حکومتی عہدے پر تعینات نہیں کیا، اور پنجاب میں میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

لاہور میں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی نظام کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانے کا عزم ہے، اور تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہر شہر میں "سینٹر آف ایکسی لینس" قائم کیے جا رہے ہیں، چکوال میں پہلا مرکز 65 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب امتحانی مراکز نہیں بکتے اور اہم تقرریوں کے انٹرویوز وہ خود کرتی ہیں تاکہ صرف میرٹ پر افراد کو آگے لایا جائے۔