اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو 11 فیصد تک لانے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ اضافی ٹیکس اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس مقدمات سے بھی محصولات کی وصولی کی امید ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ مذاکرات ساتویں روز بھی جاری ہیں۔