مظفرآباد(رم نیوز)آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے حل کے لیے وفاقی و ریاستی حکومت کی مذاکراتی ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی ہے۔ وفد میں رانا ثنااللہ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شامل ہیں۔وفد کا مقصد عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کے ذریعے پُرامن حل تلاش کرنا ہے۔
روانگی سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوامی مطالبات سنے جائیں گے، جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے مطابق ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات پہلے ہی تسلیم کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران 6 افراد جاں بحق اور 72 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔