اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش و ژالہ باری

اسلام آباد (رم نیوز)جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی، جس سے موسم خنک ہو گیا۔ راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

رات گئے باجوڑ، مالاکنڈ اور سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مری، لاہور، پشاور، کشمیر، گلگت بلتستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔