وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس اور دیگر اہم ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ دورے کے دوران انہوں نے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اجاگر کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، اور سعودی عرب سے تاریخی معاہدہ بھی کیا۔ وطن واپسی پر اسپیکر ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔