شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (رم نیوز)بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الخوارج" کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔