اسلام آباد(رم نیوز)اسرائیل کی جانب سے سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے رہائی کیلئے سفارتی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور شہریوں کی جلد و محفوظ واپسی کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے اتحادی ممالک کے ذریعے معاملہ اٹھایا جا رہا ہے۔