اسلام آباد (رم نیوز)حکومتِ پاکستان نے حالیہ سیلابی نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کے لیے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے تکنیکی معاونت طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تخمینوں میں غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور آئی ایم ایف کو کم نقصان کی رپورٹ دی گئی تھی۔ حکومت نے عالمی اداروں سے PDNA کے لیے ماہرین کی ٹیم کی درخواست کی ہے، تاکہ درست تخمینہ لگا کر آئی ایم ایف کو دوبارہ رپورٹ پیش کی جا سکے۔