اسلام آباد(رم نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج وکیل کے نہ آنے کی وجہ سے بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی۔۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے لیے پہنچے، لیکن وکیل فیصل قوسین مفتی کے نہ پہنچنے پر عدالت سماعت آگے نہیں بڑھا سکی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں کرنے کا حکم دیا۔