کراچی (رم نیوز)شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود سسٹم نے شدت اختیار کر لی ہے اور 12 گھنٹوں میں طوفان بننے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں ہے، جس کے باعث کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور سمندر میں طغیانی متوقع ہے۔ کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسم مرطوب اور جزوی ابر آلود رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی 81 فیصد ہوگی۔