اسلام آباد (رم نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جن 20 نکات کا ذکر کیا وہ ہمارے نہیں ہیں ۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی آراء کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ضروری ہے۔ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں کی ناکامی پر بھی اظہارِ تشویش کیا اور بتایا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کی مذمت کی ہے۔