اسلام آباد(رم نیوز)ملک بھر کی موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 101 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ٹول ٹیکس آمدن 64 ارب 42 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ گزشتہ سال یہ آمدن 32 ارب روپے رہی تھی۔
رواں سال ہائی ویز سے 34 ارب 42 کروڑ اور موٹرویز سے 29 ارب 99 کروڑ روپے ریونیو حاصل ہوا۔صوبوں میں پنجاب میں آمدن 84 فیصد اضافے سے 19 ارب 58 کروڑ، سندھ میں 117 فیصد اضافے سے 11 ارب 37 کروڑ، خیبر پختونخوا میں 92 فیصد اضافے سے 2 ارب 38 کروڑ، اور بلوچستان میں 81 فیصد اضافے سے آمدن ایک ارب روپے سے زائد رہی۔سرکاری اداروں، ایمبولینسز، پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔