آزاد کشمیر: حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

مظفر آباد (رم نیوز)مظفرآباد میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد فریقین نے مشترکہ معاہدے کا اعلان کر دیا۔معاہدے کے تحت پرتشدد واقعات پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوں گے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ اور سرکاری نوکری دی جائے گی۔

زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔مظفرآباد اور پونچھ میں نئے تعلیمی بورڈ قائم ہوں گے۔15 دن میں ہیلتھ کارڈ فنڈز جاری ہوں گے۔وفاق بجلی نظام کی بہتری کے لیے 10 ارب روپے دے گا۔حکومتی وزراء نے معاہدے کو امن، جمہوریت اور عوامی مطالبات کی فتح قرار دیا۔