غزہ جنگ: حماس کے جواب کے بعد امریکی صدر کا اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے امن منصوبے پر مثبت ردعمل کے بعد اسرائیل سے غزہ پر فوری حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ بمباری بند کی جائے تاکہ یرغمالیوں کی محفوظ رہائی ممکن ہو، موجودہ حالات میں یہ عمل خطرناک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف غزہ نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا موقع ہے۔

یاد رہے کہ حماس نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو بڑی حد تک قبول کرتے ہوئے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا پر آمادگی ظاہر کی ہے۔حماس نے غزہ کی انتظامیہ غیر جانبدار فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ادارے کو سونپنے کی بھی پیشکش کی ہے، جس کی تشکیل قومی اتفاق اور عرب و اسلامی حمایت سے ہو گی۔