شکارپور(رم نیوز)شکارپور کے علاقے کندن چورنگی میں تیز رفتار آلو اور پیاز سے بھری مزدا گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق 5 شدید زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق گاڑی پہلے بجلی کے پول سے ٹکرائی، پھر سوئے افراد کو کچل دیا۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔