کراچی(رم نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے نجی ایئر لائن کا ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کر دیا، اور تمام فضائی آپریشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق کارروائی اس بنیاد پر کی گئی کہ ایئر لائن کے پاس جہاز دستیاب نہیں تھے۔ سرٹیفکیٹ کی بحالی جہازوں کی دستیابی سے مشروط ہوگی، اور معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔