پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ

لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں دور دراز علاقوں میں بوتل بند پانی کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے علاج، سرویکل کینسر ویکسی نیشن میں ریکارڈ اور الیکٹرک بسوں کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پنجاب بھر میں یکساں بس سٹاپ ڈیزائن کی منظوری دی گئی اور 25 اضلاع میں واسا کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور میں ہزاروں فلٹریشن پلانٹس فعال کیے گئے اور 4624 گلیاں مرمت کی گئیں۔ نئی گلیوں میں توڑ پھوڑ پر سخت کارروائی ہوگی۔