پنجاب میں فی الحال سیلابی صورتحال نہیں، مزید بارشوں کا امکان: ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہور(رم نیوز)ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت سیلابی صورتحال نہیں ہے تاہم آئندہ دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے جائزے اور شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریاؤں کی صورتحال معمول کے مطابق ہے لیکن دریائے ستلج اور دریائے راوی میں بھارت سے پانی آنے کا امکان ہے۔ سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں مختلف اداروں کی ٹیمیں شفاف سروے کر رہی ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔