جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے معاہدہ، جمہوریت کی فتح: احسن اقبال

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور جمہوریت کی مشترکہ فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود حکمت اور مکالمے سے مسئلہ پرامن طریقے سے حل ہوا۔ احسن اقبال نے حکومت اور عوام کی جانب سے بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا۔