عمر ایوب، زرتاج گل اور شیخ وقاص کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد(رم نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل اور شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ تینوں ملزمان ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست بھی مسترد کر دی، جبکہ کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔