ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی بحریہ کی سالگرہ پر رقص، منشیات سمگلنگ پر کڑی تنقید

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور رقص کرتے ہوئے بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وینزویلا کے ساحل پر منشیات سمگلنگ میں ملوث ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینی راستوں سے ہونے والی منشیات کی ترسیل کو بھی روکنے کی ضرورت ہے۔