کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت آغاز ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 168,518 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جب کہ گزشتہ روز انڈیکس 1,237 پوائنٹس کی کمی کے بعد 167,752 پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟